سموگ دھویں اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اِس موسم کے دوران جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مِل کر ایک سموگ بنا دیتی ہے۔ اِس دھویں میں #کاربن مونو آکسائیڈ، #نائٹروجن آکسائیڈ، #میتھین اور #کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب یہ تمام اجزا باہم مل جاتے ہیں تو سموگ پیدا ہوتی ہے جو #بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے۔
سموگ صحت کو کیسے نقصان پہنچاتی ہے؟
سموگ انسان کی صحت کو بہت سے نقصانات پہنچاتی ہے۔ خاص طور پرایسے لوگ جنہیں پہلے سے سینے، پھیپڑے یا دل کی بیماری ہو اُن کے لئے سموگ مزید بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے تو انسان کے گلے میں خراش شروع ہوتی ہے پھرناک اور آنکھوں میں چبھن کا احساس ہوتا ہے۔ اِس کے بعد بھی احتیاط نہ کی جائے توسانس لینے میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دمہ کے مریضوں کی حالت ایسے موسم میں مزید بگڑ سکتی ہے۔ طبی ماہرین دمہ کے مریضوں کو ایسے موسم میں ہر وقت اپنے ساتھ انہیلر رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں
سموگ سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر
سموگ اور اُس سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔موسم کے حالات سے باخبر رہیںاگر آپ نے گھر سے باہر جانا ہو تو موسم سے متعلق معلومات پہلے سے دیکھ لیں۔ کئی موبائل_ایپلیکیشنز اس سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر پہلے سے موسم میں خرابی یا آلودگی کا پتہ ہو تو سموگ اور اُس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں